Live Updates

ارسلان افتخار کا عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ

جمعرات 10 جولائی 2014 15:19

ارسلان افتخار کا عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی عمران خان کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار نے عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ خیبرپختونخوا کابینہ کے رکن مولانا سراج الحق اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مولانا شیرانی سے بھی رابطہ کرینگے اور عمران خان کی بیٹی ٹیرین کا معاملہ علمائے دین کے سامنے رکھیں گے ۔ ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے دین بتائیں کہ عمران خان جیسا شخص مجلس شوریٰ کا رکن کیسے ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :