مکہ مکرمہ،زائرین عمرہ کی خدمت میں پیش پیش خواتین رضاکار

جمعرات 10 جولائی 2014 18:45

مکہ مکرمہ،زائرین عمرہ کی خدمت میں پیش پیش خواتین رضاکار

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء)سعودی عرب کی انجمن حلال احمر مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی سعادت کے لیے آنے والے زائرین کو مفت طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں اس کو سعودی مملکت سے تعلق رکھنے والی پانچ سو زیرتعلیم خاتون ڈاکٹروں ،نرسوں ،دیگر طبی عملے اور طالبات کی رضاکارانہ بنیاد پر خدمات حاصل ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انجمن حلال احمر نے رمضان المبارک کے آغاز سے بہت پہلے مقامی اخبارات میں اس مضمون کا اشتہار شائع کرایا کہ اس کو مسجد بیت الحرام میں روزوں کے دوران زائرین کو طبی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے خواتین رضاکاروں کی خدمات درکار ہیں۔یہ خواتین طب کے شعبے سے وابستہ ہوں اور وہ ڈاکٹر ،فارماسسٹ ،نرسیں اور ٹیکنیشین ہوں۔

(جاری ہے)

انجمن حلال احمر کی ترجمان مشعیل الشامرانی نے بتایا کہ خواتین رضاکاروں کو مسجد حرام کے اندر پندرہ مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور ہر جگہ پر ایک ڈاکٹر ،ایک فارماسسٹ اور ایک نرس زائرین کی طبی خدمت کے لیے موجود ہوتی ہے۔

اس طرح نوآموز ڈاکٹروں اور نرسوں کو انجمن کے ساتھ کام کرکے عملی تجربہ حاصل ہورہا ہے۔حلال احمر کے ساتھ مل کر یہ فلاحی کام کرنے والی رضاکار طالبات اور ڈاکٹروں نے بڑے نیک جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی عبادت سمجھ کر خدمات بجا لارہی ہیں۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے تعلق رکھنے والی فارماکولوجی کی طالبہ رغدہ المحمدی کا کہنا تھا کہ وہ حلال احمر کے ساتھ اپنے رضاکارانہ کام کو اللہ کی رضا جوئی کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''میں ایمرجنسی کے کیسوں میں پیرا میڈیکل سروسز مہیا کروں گی اور اس کا اجر اللہ سے پاوٴں گی۔