Live Updates

رمضان المبارک میں سعودی عرب سے 2200غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2014 20:28

رمضان المبارک میں سعودی عرب سے 2200غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) سعودی پولیس نے رمضان المبارک میں خصوصی آپریشن کے دوران 2200 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا جن میں ایشیائی اور افریقی باشندوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ کی پولیس نے مختلف کاروباری اور رہائشی عمارتوں پر چھاپہ مار کر 884 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں مدینہ کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل عبداللہ الشاہرانی کی قیادت میں پولیس، کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ، سپیشل ٹاسک فورس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔

حائل شہر کی پولیس کے نمائندہ عبدالعزیز الزنائدی نے بتایا کہ اس شمال مغربی شہر میں بھی 305 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ باہا شہر میں بھی پولیس نے 1000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثناء دارالحکومت ریاض میں 23 ریستورانوں کو صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا۔ حکام نے صحت کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 101 ملازمین کو کام سے روک دیا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :