مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئے فارمولے کا انکشاف، آر پار انتخابات کرواکر اسمبلی تشکیل دینے کا منصوبہ‘ پاکستان اور بھارت کی نگرانی میں تمام اختیارات کشمیریوں کو سونپ دینے کی تجویز‘ کونسل فار فارن پالیسی نامی ادارہ عنقریب تیار کردہ خاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کرے گا
جمعرات 10 جولائی 2014 00:10
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی۔2014ء) مسئلہ کشمیر کا درپردہ کوششوں کے تحت ایک نیا حل تلاش کرنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس کے تحت کشمیر کے آرپار ایک ساتھ انتخابات کرانے کے بعد مشترکہ طور پر ایک ہی اسمبلی تشکیل دے کر بھارت اور پاکستان کی نگرانی میں تمام اختیارات کشمیریوں کو سونپ دینے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک بین الاقوامی تنظیم کونسل فار فارن پالیسی نے باضابطہ روڈ میپ تشکیل دے دیا ہے جو بہت جلد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سونپا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں نہ صرف بھارت اور پاکستان کے تھنک ٹینکس بلکہ سارک ممالک سے وابستہ مختلف ممالک سے بھی مدد لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کونسل فار فارن پالیسی کے چیئرمین ڈاکٹر وی پی ویدک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کونسل گذشتہ کئی برسوں سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ تشکیل دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.