لاہور، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج رات بارش کا امکان

جمعہ 11 جولائی 2014 12:25

لاہور، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج رات بارش کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہو نے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں حیدر آباد ، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں اور بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی ، سبی اور بولان کے علاقے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

ادھر پنجاب میں ملتان ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد میں بھی موسم گرم اور خشک ہے۔ البتہ خیبر پختوخوا میں گرمی کچھ کم ہے دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں کا موسم خوشگوار ہے ۔ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی ، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :