اداکارہ میرا حالیہ دنوں میں پیش آنیوالے واقعات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہو کرکے ہسپتال پہنچ گئیں

جمعہ 11 جولائی 2014 13:02

اداکارہ میرا حالیہ دنوں میں پیش آنیوالے واقعات کے باعث ذہنی دباؤ کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) اداکارہ میرا حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہو کرکے ہسپتال پہنچ گئیں، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا افطاری کے وقت چکر آنے سے بیہوش ہو گئیں جس پر ان کو فوری طورپر مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اداکارہ میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق روزے رکھنے کی وجہ سے کمزوری سے اداکارہ کی حالت بگڑی ۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بعض واقعات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :