کراچی ، نگلیریا کا مرض شدت اختیار کرنے کا خدشہ، مختلف مقامات پر 40 فیصد پانی میں کلورین مطلوبہ مقدار میں موجود نہیں،محکمہ صحت

جمعہ 11 جولائی 2014 21:04

کراچی ، نگلیریا کا مرض شدت اختیار کرنے کا خدشہ، مختلف مقامات پر 40 فیصد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) کراچی میں نگلیریا کا مرض شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات سے لے گئے 40 فیصد پانی کے نمونوں میں کلورین مطلوبہ مقدار میں موجود نہیں ہے۔کراچی میں نگلیریا کا مرض شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیاہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ اور محکمہ صحت کی جانب سے لئے گئے ایک ہزار پچاس میں سے 414 پانی کے نمونوں میں کلورین مطلوبہ مقدار میں موجود ہی نہیں۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں کلورین کی کمی پائی گئی ہے ان میں بلدیہ سے 38،اورنگی سے 30،سائٹ سے 43،لیاری سے 30،شافیصل سے 21،لانڈھی سے حاصل 29گلبرگ سے 33،بن قاسم سے 18،صدر سے 17،جمشید ٹاون سے 19،گلشن سے 10،کورنگی سے 21،لیاقت آباد سے 32 نارتھ کراچی سے 23،نارتھ ناظم آباد سے 21 ،ملیر سے 19 اور گڈاپ سے لئے گئے 10 پانی کے نمونوں میں بھی کلورین مطلوبہ مقدار میں موجود نہیں۔دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق شہر کے چالیس فیصد پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اب تک پانچ افراد نگلیریا کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں جن میں سے چار کا تعلق کراچی اور یک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :