بنوں کے علماء نے شمالی وزیرستان متاثرین کی روزہ نہ رکھنے کو غیر شرعی فعل قرار دیدیا

جمعہ 11 جولائی 2014 22:31

بنوں کے علماء نے شمالی وزیرستان متاثرین کی روزہ نہ رکھنے کو غیر شرعی ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) بنوں کے علماء نے شمالی وزیرستان متاثرین کی روزہ نہ رکھنے کو غیر شرعی فعل قرار دیدیا ہے بنوں کے علماء کرام بنوں آئے ہوئے متاثرین شمالی وزیرستان کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران روزہ نہ رکھنے پر خصوصی اجلاس ہوا اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد متفقہ فتویٰ جاری کیا گیا ڈسٹرکٹ خطیب مولانا مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک میں روزہ سفر کے دوران معاف ہوتا ہے جو بعد میں رکھا جائے گا مگر بنوں آئے ہوئے متاثرین جو مزدوری ،کاروبار ،یا راشن لینے کا بنیاد بنا کر روزہ نہیں رکھتے یہ غیر شرعی فعل کے مرتکب ہو رہے ہیں اور شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی بنوں کے علماء کرام نے متاثرین کیمپوں کے باہر کھلے عام مشروبات ،پکوڑے ،چاول وغیرہ کے فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مجرمانہ چشم پوشی کی مذمت کی ہے کیونکہ اس سے ماہ رمضان کی بے حرمتی ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :