پشاور میں پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 62 مشتبہ ملزمان گرفتار
ہفتہ 12 جولائی 2014 12:11
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 62 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے پشاور کے علاقوں متھرا، متنی، چمکنی اور ارمڑ میں سرچ آپریشن کر کے 62 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 11 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان سے 4 کلا شنکوف، 13 پستول، 5 رائفل اور 229 کارتوس برآمد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے باعث تقریبا 10 لاکھ افراد پشاور اور دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ آئی ڈی پیز کے ساتھ بڑی تعداد میں دہشت گرد بھی ان علاقوں میں آ گئے ہیں جس کے باعث صوبے میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.