افغانستان نازک دور سے گزر رہا ہے، جان کیری

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:22

افغانستان نازک دور سے گزر رہا ہے، جان کیری

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان نازک دور سے گزر رہا ہے تاہم ایسا راستہ موجود ہے جس سے مسائل حل ہوسکیں۔ کابل میں امریکی سفارت خانے میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جان کیوبیس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ افغان صدارتی انتخابات کے اعلان کے مطابق امریکی حمایت یافتہ امیدوارعبداﷲ عبداﷲ کے ہارنے پر جان کیری ہنگامی دورے پر کابل پہنچے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ افغانستان نازک صورت حال سے گزر رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ایسا راستہ ہے جس سے سوالات کے جوابات دیے جا سکیں اور لوگوں کے شکوک و شبہات دور کیے جا سکیں اور مستقبل کی راہ ہموار ہو۔ جان کیری صدارتی انتخابات جیتنے کے دعوے دار امیدواروں اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ قبل ازیں عبداللہ عبداللہ کی طرف سے متوازی حکومت بنانے کی خبروں کے پس منظر میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا تھا کہ کوئی اقتدار غصب کرنے کی کوشش نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :