2017 تک بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے مکمل کریں گے، شہبازشریف

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:56

2017 تک بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے مکمل کریں گے، شہبازشریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اندھیرے ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، اس سلسلے میں 2017 تک بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا توانائی کے بحران پر اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے مشترکہ طور پر کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو توانائی کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ ملک کے عوام کو گزشتہ کئی عشروں سے بجلی اور گیس کی چوری کا مسئلہ درپیش ہے، مسلم لیگ (ن) کو اندھیرے ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ بجلی کا بحران ختم کرکے ہی دم لیں گے اور 2017 تک تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :