کراچی میں سانحہ 12 مئی کا ملزم 90 روز کی نظربندی کے لئے رینجرز کے حوالے

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:12

کراچی میں سانحہ 12 مئی کا ملزم 90 روز کی نظربندی کے لئے رینجرز کے حوالے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے ملزم کو 90 روز کی نظربندی کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے ملزم ریحان فاروقی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم ریحان ہاشمی کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت ہے، ملزم 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے قتل و غارت میں ملوث ہے، اس کے علاوہ قتل کی دیگر 12 وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

اس لئے مزید تحقیقات ملزم کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ملزم کو 90 روز کی نظربندی کےلیے رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :