متحدہ دینی محاذ سندھ کی جانب سے 15رمضان المبارک سے 25رمضان المبارک تک عشرہ ماں بیٹا منایاجائیگا ، سکندر شاہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 15:12

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ‘ کا یوم وفات 17 رمضان المبارک 16جولائی بروز بدھ کو اور حضرت علی المرتضیٰ ‘ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک 20جولائی بروز اتوار کو ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گااسی سلسلے میں15 رمضان المبارک سے 25رمضان المبارک تک عشرہ ماں بیٹا منایاجائے گاانہوں نے مزید کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ ‘ حضور اکرم ‘ کی زوجہ اور سیدنا ابوبکرصدیق ‘ کی صاحبزادی تھیں آپ ‘ نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہنچائیں بڑے بڑے صحابہ کرام‘ ماں عائشہ صدیقہ ‘ سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کرتے تھے منافقین نے حضرت مریم  پر الزام لگایا تو اللہ رب العزت نے بچے سے گواہی دلا کر حضرت مریم  پر لگنے والے الزام کی تردید کی لیکن جب ماں عائشہ صدیقہ ‘ پر منافقین نے بہتان لگایا تو اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں سورة النور اتار کر حضرت عائشہ صدیقہ ‘ پر لگنے والے الزام کی خود صفائی پیش کی اور فرمایا کہ عائشہ ‘ پر لگنے والا بہتان بہتان عظیم ہے حضور اکرم ‘ نے اپنا آخری وقت حضرت عائشہ صدیقہ ‘ کے گھر پر گزارا آج بھی روضہ رسول ‘ ماں عائشہ ‘ کا گھر ہے منافقین اس دور سے لے کر آج تک حضرت عائشہ صدیقہ‘ کی کردار کشی کرتے آئے ہیں آج بھی منافقوں کا ٹولہ حضرت عائشہ صدیقہ‘ پر الزام تراشی کرتا ہے جو سراسر قرآنی آیات سے انحراف ہے حکومت پاکستان اس منافق ٹولے کے سامنے بے بس ہے منافق ٹولے کی جانب سے آج بھی حضرت عائشہ صدیقہ‘ کے خلاف تحریریں اور تقریریں کی جا رہی ہیں ایسی تحریروں اور تقریروں پر حکومت سخت پابندی عائد کرے اہلسنت نوجوان یہ عزم کر چکے ہیں کہ ماں عائشہ‘ کی عزت اور ناموس پر جان نچھاور کردیں گے لیکن کسی منافق کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قرآن و حدیث کی تعلیما ت کے خلاف آنے والی نسلوں کو اسلام کا نعرہ لگا کر گمراہ کرنے کی کوشش کرے موقع پرمتحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مفتی عارف نقشبندی ،حاجی کریم بخش بلوچ ، حاجی ذیشان قائم خانی،سید ابراہیم شاہ ،کلیم اللہ قائم خانی ، ڈاکٹر محمد اقبال،مولانا اصغر تھیبو ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند و دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :