دہشتگردی کا خدشہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید موثربنانے کی ہدایات

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:21

دہشتگردی کا خدشہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آپریشن راہ عضب کے دوران دہشتگردوں کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید موثربنانے کی ہدایات دے دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کےلانگ مارچ کی صورت میں ممکنہ حکمت عملی کی تیاری اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد اور راول پنڈی کی پولیس کے درمیان باہمی رابطوں اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثربنانے کی ہدایات دیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال حساس ہے۔ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ گشت سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔ پولیس فورس جسمانی تربیت بہتر بنائے، خود کو جدید اسلحے سے لیس کرے۔ دونوں شہروں کی پولیس مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرے اور ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کو سخت کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :