آزادی مارچ ، عمران خان اور تحریک انصاف قیادت کو نظر بند کرنے پر غور
ہفتہ 12 جولائی 2014 18:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) تحریک انصاف کو 14 اگست کے ممکنہ لانگ مارچ سے روکنے کے لئے جشن آزادی کی تقریبات کے علاوہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی دیگر مرکزی قیادت کی نظر بندی کیلئے غورشروع کردیاگیاہے۔
(جاری ہے)
ایک قومی اخبار کے مطابق حکومت نے اس مرتبہ عمران خان کو 11 مئی کی طرز پر لانگ مارچ کیلئے کھلا میدان فراہم نہ کرنے اور سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیکیورٹی پلان کے ڈرافٹ کی تیاری کیلئے وزارت داخلہ نے پولیس، رینجرز اور حساس اداروں سے تجاویز طلب کرلی ہیں جن کی روشنی میں ایک ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے پہلے مختلف آپشنز پیش کئے جاسکتے ہیں کیونکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ملک اس قسم کی سیاسی سرگرمی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر انہوں نے پروگرام تبدیل نہ کیا تو انہیں اور ان کی قیادت کو 14 اگست سے قبل ہاﺅس اریسٹ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ عمران خان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے وزیراعظم نوازشریف یا وزیرداخلہ لانگ مارچ کا ارادہ ترک کرنے کا پیغام بھی بھجواسکتے ہیں لیکن امن وامان یقینی بنانے کیلئے اقدامات بھی ناگزیر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.