آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں،ٹیکس کریڈٹ بارے رپورٹس ماہانہ بنیادوں،آڈٹ اورامپورٹ ڈیٹاسمیت دیگر اہم اقتصادی اعداد وشمار بارے رپورٹ سہ ماہی بنیادوں پر مانگ لیں

ہفتہ 12 جولائی 2014 21:40

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں،ٹیکس کریڈٹ بارے رپورٹس ماہانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں،ٹیکس کریڈٹ بارے ماہانہ بنیادوں پرجبکہ آڈٹ اورامپورٹ ڈیٹاسمیت دیگر اہم اقتصادی اعداد وشمار بارے سہ ماہی بنیادوں پررپورٹس مانگ لیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے فیڈرل بورڈآف ریونیوسمیت دیگر وزارتوں کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف کیساتھ دبئی میں ہونیوالے مذاکرات میں طے پانیوالی شرائط کاحوالہ دیاگیااورکہاگیاکہ تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کوماہانہ اورسہ ماہی بنیادوں پررپورٹس فراہم کرناہونگی۔

متعلقہ عنوان :