کراچی،پابندی عائد ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی میں ملازمتیں فروخت ہونے کا انکشاف، گریڈ 1 سے 17 تک کی اسامیوں پر 30,30لاکھ روپے کے عوض بھرتیاں کی گئیں
نوکری چاہئے؟؟؟کراچی میں بک رہی ہیں۔۔۔!!!
ہفتہ 12 جولائی 2014 23:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) پابندی عائد ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی میں ملازمتیں فروخت ہونے کا انکشاف۔ گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک کی اسامیوں پر 30,30لاکھ روپے کے عوض بھرتیاں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی سمیت دیگر افسران نے مبینہ طور پر سندھ اسمبلی میں نئی ملازمتوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود 8 ملازمین کو 17 گریڈ تک کی نوکریاں 30,30 لاکھ روپے میں فروخت کردیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے جولائی 2013میں ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی۔پابندی کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ،سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر اعلیٰ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ایسے افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ،جنہوں نے نہ تو کمیشن کا امتحان پاس کیا اور نہ ہی تعلیمی معیار پر پورا اترتے تھے۔(جاری ہے)
سندھ اسمبلی قواعد کے مطابق نئی ملازمتوں پر بھرتی کے لیے اخبارات میں اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے پابندی کے باوجود خلاف قانون من پسند لوگوں کی ایماء پر سندھ اسمبلی میں نوکریاں دی گئیں۔ سندھ اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست گذار محمد ابراہیم ابڑوایڈوکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کردی۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیرا علیٰ سندھ نے صوبے بھر میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی۔اسپیکر سندھ اسمبلی اور اعلیٰ افسران کی ایماء پر 30,30لاکھ روپے کے عوض فروخت کردی گئی ہیں۔درخواست گذار ملازمتوں کے فروخت ہونے کے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔عدالت نے 13اگست کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ،سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر مدعاعلیہان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.