وزیراعلی پنجاب آئی ڈی پیز سے ملاقات کیلئے بنوں پہنچ گئے

پیر 14 جولائی 2014 11:33

وزیراعلی پنجاب آئی ڈی پیز سے ملاقات کیلئے بنوں پہنچ گئے

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں سے ملاقات کے لئے بنوں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں پہنچے جہاں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی مالی امداد جاری رکھے گی اور ہر خاندان کو فی کس 7 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :