لاہور: گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

پیر 14 جولائی 2014 12:34

لاہور: گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور دکانوں کی لوٹ مار کرے والے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی ہے۔ سانحہ لاہور کے دوران گاڑیوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ گلو بٹ سے تفتیش کرنا ابھی باقی ہے۔ اس لئے اسکا مزید ریمانڈ دیا جائے جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران گلو بٹ نے وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور دکانوں سے لوٹ مار کی تھی۔

(جاری ہے)

ہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور دکانوں کی لوٹ مار کرے والے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ لاہور کے دوران گاڑیوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ گلو بٹ سے تفتیش کرنا ابھی باقی ہے۔ اس لئے اسکا مزید ریمانڈ دیا جائے جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران گلو بٹ نے وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور دکانوں سے لوٹ مار کی تھی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228784#sthash.2OH3RTPV.dpuf

متعلقہ عنوان :