فٹبال ورلڈکی اختتامی تقریب،شکیرانےپچھتر ہزار افراد کو مست کردیا

پیر 14 جولائی 2014 14:32

فٹبال ورلڈکی اختتامی تقریب،شکیرانےپچھتر ہزار افراد کو مست کردیا

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) فٹ بال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں کولمبین گلوکارہ شکیرا نے ایسی پرفارمنس دکھائی کہ سب جھوم اٹھے۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی مہینہ بھر جاری رہنے والی جنگ ختم ہوگئی، میگا ایونٹ کا اختتام اتنا جاندار تھا کہ مدتوں نہیں بھولا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

بڑے معرکے میں کھلاڑیوں سے پہلے کولمبین گلوکارہ شکیرا نے خوب رنگ جمایا۔

شکیرا نے رنگ بھی ایسا جمایا جو ایک پل کو بھی پھیکا نہ پڑا، سپر اسٹار شکیرا پرفارمنس کے دوران تھرکتی رہیں اور تماشائی جھومتے رہے۔ کھلاڑیوں کے جوش کو بھی شکیرا نے خوب بڑھایا۔ میگا ایونٹ کی اس شاندار اختتامی تقریب میں اسٹیڈیم میں پچھتر ہزار سے زائد افراد جھومے۔

متعلقہ عنوان :