33سال بعد عالمی عدالت میں ایران امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت گیا

پیر 14 جولائی 2014 14:39

33سال بعد عالمی عدالت میں ایران امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت گیا

تہران (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) ایران کے سرکاری میڈیانے کہاہے کہ ایران نے بین الاقوامی ثالثی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے،ایرانی میڈیاکے مطابق ہیگ ثالثی ٹربیونل نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکہ نے الجزائر معاہدے کی خلاف ورزی کی یہ معاہدہ ایران، امریکہ اور الجزائر کی حکومتوں کے درمیان 19 جنوری 1981ء کو طے پایا تھا۔

(جاری ہے)

تازہ فیصلے کے مطابق امریکہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ معاہد کی روح سے امریکی عدالتوں میں اپنے شہریوں کی جانب سے ایران کے خلاف دائر کئے جانے والے تمام مقدمات ختم کرے۔ ایرانی میڈیاکے مطابق یہ معاملہ ثالثی عدالت میں 30 برس سے زیر التواء ہے۔

متعلقہ عنوان :