آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میرعلی اور دتہ خیل میں زمینی کارروائی تیز کر دی

پیر 14 جولائی 2014 15:23

آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میرعلی اور دتہ خیل میں زمینی ..

میرعلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میرعلی اور دتہ خیل میں زمینی کارروائی تیز کر دی ‘ دہشتگردوں کے اہم تربیتی اور منصوبہ بندی مراکز آپریشن کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میرعلی کے علاقوں خیسوراور خوشخالی میں دہشتگردوں کی اہم تربیت گاہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بویا ، محمد خیل ، دیگان اور خرکمر میں فوجی دستے آگے بڑھ رہے ہیں ، پندرہ جون سے جاری فضائی کارروائی میں اہم ٹھکانے تباہ اور ساڑھے چار سو سے زائد ملکی اورغیرملکی دہشتگرد مارے گئے ‘ وطن کی راہ میں 22سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :