سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کافلسطینیوں کے لیے 50 ملین ڈالرامدادکا اعلان

پیر 14 جولائی 2014 15:30

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کافلسطینیوں کے لیے 50 ملین ڈالرامدادکا اعلان

ریاض (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے پیدا ہونے والے انسانی المیے سے نمٹنے کے لیے پچاس ملین ڈالر کی خطیر رقم غزہ میں فلسطینی ہلال احمر کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس شاہی فرمان پر عمل کرنے کی سعودی وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ،وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق شاہ عبداللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 200 ملین سعودی ریال فلسینی ہلال احمر کو ادا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کردہ رقم سے فلسطینی زخمیوں اور بمباری سے بے گھر ہونے والے افراد کی علاج معالجے ، خوراک اور رہائش کی فوری ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی جائیگی۔واضح رہے منگل کے روز سے اسرائیل کی شروع کی گئی جنگی کارروائی کے نتیجے میں اب تک دو سو کے قریب فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ بمباری سے بیگھر ہونے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔اسرائیل نے فضائِیہ کے ذریعے مسلسل بمباری کرنے کے علاوہ اب زمینی فوجی دستوں کو بھی غزہ کے فلسطینیوں پر حملے کرنے کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :