بھارت نے کبھی بھی پاکستان کیساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا‘ سشما سوراج

پیر 14 جولائی 2014 17:00

بھارت نے کبھی بھی پاکستان کیساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا‘ سشما ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو اہم پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی بھی ہمسایہ ملک کیساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ پاکستان نے دہشت گردی کو پروان چڑھا کر نئی دہلی کیخلاف استعمال کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں پرامن ماحول متاثر ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ سرکریک ہو یا مسئلہ کشمیر‘ ہر مسئلے کا حل دوطرفہ اور باہمی بات چیت سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے او وہ اپنے تمام پڑوسی ملکوں کیساتھ بہتر رشتوں کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دے کر بھارت کیخلاف استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا اور سمجھدار ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے تاہم دوسرے ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی کئی صورتیں دیکھیں تاہم اس کے باوجود ہم امن اور مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیساتھ سرکریک اور کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :