امریکامیں یہودیوں کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ،فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پرآگئے

پیر 14 جولائی 2014 17:07

امریکامیں یہودیوں کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ،فرانس میں ہزاروں ..

لندن/واشنگٹن/برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، ترکی نے ایک بار پھر اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیاہے ،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور معصوم فلسطینیوں پر جارحانہ اسرائیلی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پیرس میں دس ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے اور معصوم فلسطینیوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا امریکی شہر نیو یارک میں بھی یہودیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ مانچسٹر میں بھی سیکڑوں لوگوں کی تعداد نے غزہ میں معصوم جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

نیدر لینڈ میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ترکی کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا کہ اگر صہیونی کارروائیاں فوری طور پر بند نہ کی گئیں تو اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کے لئے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوج فوری طور پر بمباری بندکرے تاکہ امن قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :