اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،حزب اللہ

پیر 14 جولائی 2014 17:09

اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،حزب اللہ

بیروت(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غاصب اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کی حمایت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل، خواتین ، بچوں اور عام شہریوں کو قتل کر رہاہے اور ان کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو بحرانوں اور جنگوں کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ملت فلسطین پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں لیکن عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی استقامت بھی لبنان کی استقامت کی طرح اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح حاصل کرسکتی ہے کیونکہ حق فلسطینی استقامت کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :