محلے کی لڑکیوں کوتنگ کرنے سے روکنے پر نو جوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

پیر 14 جولائی 2014 18:12

محلے کی لڑکیوں کوتنگ کرنے سے روکنے پر نو جوان کو فائرنگ کر کے قتل کر ..

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) محلے کی لڑکیوں کوتنگ کرنے سے روکنے پر نو جوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا بتا یا گیا ہے کہ نیو کرسچن کا لونی عارفوالہ کے ذولفقار میسح کے 21سالہ بیٹے وقاص مسیح نے کچھ عرصہ قبل وقاص نامی ملزم کو محلے میں لڑکیو ں کو تنگ کرنے پر روکا اور اسے تھپڑ مارے تھے گزشتہ رات وقاص مسیح گلی میں مو جو د تھاکہ ملزم وقاص اور اس کا ولدہ بابر علی آئے اور جھگڑے کے بعد فائرنگ کر کے وقاص مسیح کو شدید زخمی کردیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :