سکھر،سندھ حکومت کی جانب سیبم دھماکے میں ہونے والوں کے ورثاء اور24 زخمیوں میں 44 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے

پیر 14 جولائی 2014 19:49

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال سکھر میں ہونے والے بم دھماکے میں4 شہید ہونے والوں کے ورثاء اور24 زخمیوں میں 44 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سکھر میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے چار افرادمحمد زیہان ، نائیک عبدالعزیز، محمد آصف اور احسان علی کورائی کے لواحقین میں کمشنر ہاؤس سکھر میں کمشنر سکھرڈویژن محمد عباس بلوچ نے سندھ حکومت کی جانب سے فی کس 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے اسی طرح واقعے میں زخمی ہونے والے واجد علی، امانت علی،بھگوان داس، لکشمی،کونج،عطا محمد ،کرن،شاہد علی،محمد رفیق،سجاد علی،ایم اعجاز سمیت24 افراد میں فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی چیک تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :