لاہور، توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

پیر 14 جولائی 2014 22:32

لاہور، توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو سزائے موت اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاہے۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کوایک سال جیل بھی کاٹناہوگی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم اسلامپورہ کے علاقہ میں دیواروں پر توہین آمیز کلمات لکھتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر اہل محلہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیاتھانہ اسلام پورہ پولیس نے سال2008میں ملزم کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیاتھا گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالاسزاکاحکم سنادیا

متعلقہ عنوان :