مشرف پرآرٹیکل 6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،خواجہ سعدرفیق ،معاملہ پارلیمنٹ میں گیاتوہم ان کی جان کوخطرہ نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ،انتخابی دھاندلی پرتحریک انصاف سیاست کررہی ہے ،شمالی وزیرستان آپریشن کافیصلہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا،فوج حکومت کاحصہ ہوتی ہے ،آئی ڈی پیزکے لئے تمام ادارے کام کررہے ہیں ،نوازشریف اورچوہدری نثارایک دوسرے کوچھوڑنہیں سکتے ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال
پیر 14 جولائی 2014 23:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پرویزمشرف پرآرٹیکل س6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،معاملہ پارلیمنٹ میں گیاتوہم ان کی جان کوخطرہ نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلی پرتحریک انصاف سیاست کررہی ہے ،انتخابی حلقے عدالت کھول سکتی ہے ،حکومت نہیں کھول سکتی ،مقناطیسی سیاہی کومتنازعہ بناکرانتخابات کومتنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ٹارگٹ بدلتے رہتے ہیں۔ایم کیوایم سابق چیف جسٹس کے بعداب مسلم لیگ ن عمران خان کے ٹارگٹ پرہے ،ہم عمران خان کوکہتے ہیں کہ جشن آزادی پرقوم کوتقسیم نہ کریں ،چودہ اگست کوسیاسی جماعتیں صرف پاکستان کاجھنڈابلندکریں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کافیصلہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا۔ضرب عضب آپریشن کوحکومت اوراداروں کی مکمل سپورٹ ہے ،فوج حکومت کاحصہ ہوتی ہے ،آئی ڈی پیزکے لئے تمام ادارے کام کررہے ہیں ۔
چوہدری نثارعلی خان کچھ عرصہ خاموش رہے لیکن وہ اپناکام کرتے رہے ہیں ،وزارت داخلہ کوچلاتے رہے ہیں ،نوازشریف اورچوہدری نثارایک دوسرے کوچھوڑنہیں سکتے ،ہم ایک خاندان کی مانندہیں ،پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتاہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کومشرف کے حوالے سے بیان نہیں دیناچاہئے تھااس سے ان کوفائدہ نہیں ہواان کی پارٹی تقسیم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف پرآرٹیکل سکس کااطلاق ہوگیاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائے گاہم خدانخواستہ ان کی زندگی کوکوئی نقصان نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم یہ نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ،وہ مکافات عمل کاشکارہیں ،ہم انسان ہیں ہم نے ان سے کوئی بدلہ لیناہے ،ہم کمزورلوگ ہیں ،اصل طاقت اللہ تعالیٰ کی ہے ،عدالت جوفیصلہ کریگی وہی ہوگا۔پرویزمشرف مسلم لیگ ن کامسئلہ نمبرایک ،دواورتین نہیں ہیں ،ہمارے سامنے بڑے چیلنجزہیں چارسال بعدقوم کوحساب کتاب دیناہے ۔پرویزمشرف سے انتقام لیناہوتاتوبارہ اکتوبراورکارگل آپریشن پرممکن بنادیتے سابق صدرکے معاملے کوعدالت پرچھوڑدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بارہ ریلوے اسٹیشنوں کونمبرون میں ماڈل ریلوے اسٹیشن بنائے جائیں گے ،چاربڑے شہروں اورباقی چھوٹے شہریوں میں ہوں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.