لاہور‘پولیس نے نو ماہ قبل اغواء کیا گیا تین سال کابچہ بازیاب کرا کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا

منگل 15 جولائی 2014 13:35

لاہور‘پولیس نے نو ماہ قبل اغواء کیا گیا تین سال کابچہ بازیاب کرا کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)پولیس نے نو ماہ قبل اغواء کیا گیا تین سال کابچہ بازیاب کرا کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ لوہاری انوسٹی گیشن کے انچارج حنیف جونیئر کے مطابق لوہاری کے رہائشی عابد کا تین سالہ بچہ محمد عمر نو ماہ قبل اچانک لا پتہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پولیس کو درخواست دی گئی جسکے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور نو ماہ بعد بچے کو بازیاب کرا کے ملزمہ آسیہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ ملزمہ ایک دو مرتبہ عابد کے گھر آئی اور اسکے بعد اسکے بچے کو اغواء کر کے فرار ہو گئی ۔ ملزمہ کے مطابق اس نے اپنی کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو اغواء کیا ۔