قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر 18جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا‘سکندرشاہ

منگل 15 جولائی 2014 14:44

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی نہتے بے گناہ شہریوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے بچے اور عورتیں بھی شہید ہورہی ہیں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبردار اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پھیل رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرایا جائے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر 18جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا ٹنڈوالہیار میں 3;30بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ 14مئی 1948کو اسرائیل کے ناجائز وجود میں آنے سے قبل دنیا محفوظ تھی جب سے ناجائز اسرائیل وجود میں آیا دنیا میں بد امنی اورانتشار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج بھی ناجائز بچے کے باپ ہیں عالمی طاقتیں اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں خاموش کیوں ہیں غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ  حضور اکرم ﷺ کی زوجہ اور سیدنا ابوبکرصدیق  کی صاحبزادی تھیںآ ج 17رمضان المبارک کو ان کا یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا حضرت عائشہ صدیقہ  نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہنچائیں بڑے بڑے صحابہ کرام ماں عائشہ صدیقہ  سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کرتے تھے منافقین نے حضرت مریم  پر الزام لگایا تو اللہ رب العزت نے بچے سے گواہی دلا کر حضرت مریم  پر لگنے والے الزام کی تردید کی لیکن جب ماں عائشہ صدیقہ  پر منافقین نے بہتان لگایا تو اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں سورة النور اتار کر حضرت عائشہ صدیقہ  پر لگنے والے الزام کی خود صفائی پیش کی اور فرمایا کہ عائشہ  پر لگنے والا بہتان بہتان عظیم ہے حضور اکرم ﷺ نے اپنا آخری وقت حضرت عائشہ صدیقہ  کے گھر پر گزارا آج بھی روضہ رسول ﷺ ماں عائشہ  کا گھر ہے اس موقع پر مفتی کریم اللہ انقلابی،مولانا اصغرتھیبو، مولانا عمران فتح ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انورودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :