Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین ارسلان افتخاربارے سوال کا جواب گول کرگئے،”غلط بات نہیں“،عمران خان کاٹکا ساجواب

منگل 15 جولائی 2014 18:48

تحریک انصاف کے چیئرمین ارسلان افتخاربارے سوال کا جواب گول کرگئے،”غلط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے صاحبزادے سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے،گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیاکہ ارسلان افتخارنے الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے آپ کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں اورآپ کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو چیلنج کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اورانہوں نے آپ پرالزام عائد کیاہے کہ آپ صادق اورامین نہیں ہیں آپ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں درست معلومات فراہم نہیں کیں ،جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے صحافی کے سوال کاجواب دینے کی بجائے کہاکہ غلط بات نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات