عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کی ملاقات،دونوں امیدواروں کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج تسلیم کرنے پر اتفاق،عبداللہ عبداللہ کی اشرف غنی کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،دونوں امیدواروں نے ووٹوں کی مکمل دوبارہ گنتی کرنے پر اتفاق کیاہے،ترجمان فیض اللہ ذکی کی ملاقات کے بعد میڈیاکو بریفنگ

منگل 15 جولائی 2014 21:48

عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کی ملاقات،دونوں امیدواروں کا دوبارہ ووٹوں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2014ء)افغانستان کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی نے ملاقات کی اورووٹوں کی دوبارہ گنتی پر دونوں امیدواروں نے اتفاق کیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کا اہتمام اشرف غنی کی جانب سے کیاگیااوریہ ملاقات کابل کے مغرب میں واقع اشرف غنی کی رہائش گاہ دارالامان میں ہوئی،دونوں امیدواروں کی جانب سے مقررکیے گئے ترجمان اوراشرف غنی کے اتحادی فیض اللہ ذکی نے ملاقات کے بعد میڈیاکو بتایاکہ دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز اورووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اتفاق کیا،ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی،انہوں نے بتایاکہ دونوں امیدواروں نے ایک پیج پراتفاق کیاہے مگر یہ تفصیلات فوری فراہم نہیں کی جاسکتیں تاہم انہوں نے کہاکہ دونوں امیدواروں نے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد جو بھی نتائج سامنے آئیں گے انہیں دونوں امیدوارتسلیم کریں گے اورایک اتحادی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی حکومت کے قیام کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے ثالثی کی گئی تھی، جس میں دو امیدواروں کے درمیان ایک اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیاتھا کہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں افغان صدارتی امیدواروں نے گذشتہ ماہ ہونے والے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں ڈالے جانے ووٹوں کی مکمل دوبارہ گنتی کرنے پر اتفاق کیا ہے