ملتان ‘خاتون کرکٹرحلیمہ کی خودکشی ،ساتھی کھلاڑیوں نے فون بند کردئیے

بدھ 16 جولائی 2014 13:04

ملتان ‘خاتون کرکٹرحلیمہ کی خودکشی ،ساتھی کھلاڑیوں نے فون بند کردئیے

ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) ملتان میں خاتون کرکٹرحلیمہ کی خودکشی کے واقعہ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے فون بند کردئیے ۔گزشتہ سال حلیمہ رفیق سمیت بعض خواتین کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ کلب کے چیئرمین اور کوچ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرائی اور الزامات ثابت نہ ہونے پر خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگادی تھی۔ دوسری جانب چند روز قبل ملتان کرکٹ کلب کے چیئرمین مولوی سلطان عالم نے کھلاڑیوں پر ہتک عزت کا دعوی کرتے ہوئے انہیں 20کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی کرکٹر حلیمہ رفیق نوٹس ملنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

متعلقہ عنوان :