حافظ آباد :سگندل ماں نے 6ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا

بدھ 16 جولائی 2014 13:20

حافظ آباد :سگندل ماں نے 6ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء)حافظ آباد میں سگندل ماں نے چھ ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیااور فرار ہوگئی ۔ افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاول پورہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے،جس کے ساتھ مل کر اُ س نے چھ ماہ کے بیٹے کو گلا دباکر قتل کردیا ۔ بعد میں ملزمان لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے شوہرکی نشاندہی پر ملزمہ کےساتھی ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، ماں کی تلاش جاری ہے۔