سلمان خان کی فلم کک کی کوریج کا فوٹو گرافروں نے بائیکاٹ کر دیا

بدھ 16 جولائی 2014 14:24

سلمان خان کی فلم کک کی کوریج کا فوٹو گرافروں نے بائیکاٹ کر دیا

بالی وڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈوں نے تصویر اتارنے والے فوٹو گرافر کو دھکے دے کر پیچھے کیا کیا کہ فوٹو گرافروں نے سلمان کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اداکار سلمان خان اور فوٹو گرافروں میں ناراضگی پیدا ہونے کا سبب سلمان خان کے گارڈز اور کیمرہ مینوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم کک کے گانے کی لانچنگ تقریب میں ایک فوٹوگرافر نے سلمان خان سے خصوصی پوز بنانے کی درخواست کی جو انہوں نے مسترد کردی۔

(جاری ہے)

فوٹوگرافر نے سلمان سے قریب ہوکر ان کی تصویربنانے کی کوشش کی تو سلمان کے باڈی گارڈز نے فوٹوگرافر کو دھکے دے کر پیچھے ہٹا دیا۔ بس پھر کیا تھا۔ سلمان کے باڈی گارڈز اور تقریب میں موجود فوٹوگرافرز میں کافی دیر تک تلخ کلامی اور تو تو میں ہوتی رہی۔ معاملہ رفع دفع ہونے کے قریب تھا کہ سلمان نے ایک اور شوشہ چھوڑ کر فوٹوگرافرز کو اشتعال دلایا کہ جو لوگ کام کے لئے آئے ہیں وہ کام کریں باقی لوگ یہاں سے جا سکتے ہیں۔ اس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور فوٹوگرافروں نے خوب شور شرابا کیا اور 25جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم کک کے کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

متعلقہ عنوان :