فٹ بال کی وجہ سے شوہر مل گیا ، شکریہ فٹ بال ، شکیرا

بدھ 16 جولائی 2014 15:22

فٹ بال کی وجہ سے شوہر مل گیا ، شکریہ فٹ بال ، شکیرا

بوگوٹا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ فٹ بال کی بدولت ہی مجھے شوہر مل گیا ہے۔ اگر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے 2010 کے فٹ بال عالمی کپ میں پرفارم نہ کرتی تو مجھے گیرارڈ نہ ملتا۔ کولمبیاکی واکا واکا گرل شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بال کی شکر گزار ہے جس نے اس کو جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا نے بتایا ہے کہ ،نہ میں پچھلے فٹ بال عالمی کپ متعقدہ جنوبی افریقہ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرتی نہ مجھے اپنا مستقبل کا شوہر مل پاتا۔ 37سالہ گلوکارہ کا سپین کے فٹ بالر شوہر گیرارڈ پیکوئے سے ڈیڑھ برس کا ایک بچہ میلان ہے۔ کہتی ہے کہ اگر میں پچھلی عالمی کپ کی تقریب میں شامل نہ ہوتی تو مجھے گیرارڈ نہ ملتا۔ یاد رہے کہ شکیرا نے اس سے قبل 2006میں جرمنی میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب میں بھی پررفارم کیا تھا ، جب کہ گزشتہ اتوار کوبرازیل میں ختم ہونے والے عالمی کپ کی تقریب میں بھی گایا تھا۔ اس طرح اس نے پچھلے تینوں عالمی کپ میں پرفارم کر کے ہیٹ ٹرک بھی کر لی ہے۔