یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اورسکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

بدھ 16 جولائی 2014 17:13

یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اورسکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) حکومت سندھ نے کراچی اور سکھر میں یوم علیؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سکھر میں بھی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 20 سے 22 رمضان تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے جبکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے سکیورٹی خدشات کے پیش شہر بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر بھی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :