کیرئیر کی فکر نہیں ابھی صرف ماں بننے کی خواہش ہے، رانی مکھرجی

بدھ 16 جولائی 2014 17:28

کیرئیر کی فکر نہیں ابھی صرف ماں بننے کی خواہش ہے، رانی مکھرجی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) بالی ووڈ کی کھنڈالہ گرل رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ فلمی کیرئیر سے زیادہ ماں بننے کی خواہش ہے اور وہ جلد از جلد اپنے بچوں کی پرورش کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اِس وقت اپنے کیرئیر کو پروان چڑھانے سے زیادہ ماں بننے کی خواہشمند ہوں اور چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کی تربیت کا آغاز کروں۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں اپنے شوہر ادیتیا چوپڑا کے معاملات میں دخل اندازی کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور اس حوالے سے سسرال کی جانب سے کسی قسم کا دباو نہیں۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی شادی ہدایتکار ادیتیا چوپڑا کے ساتھ رواں برس 21 اپریل کو اٹلی میں ہوئی تھی۔