سولہ سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شہری کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا نے کا حکم دیتے ہوئے زمین اصل مالک کے حوالے کرنے کی ہدائت

بدھ 16 جولائی 2014 17:58

سولہ سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شہری کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے سولہ سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شہری کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا نے کا حکم دیتے ہوئے زمین اصل مالک کے حوالے کرنے کی ہدائت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار طالب حسین نے موقف اختیار کیا کہ نذیر احمد شخص نے 1988سے سیالکوٹ میں موجود اسکی اٹھاسی کینال زرعی اراضی پر جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے اسکے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔درخواست میں فریق بنائے گئے نذیر احمد عدالت میں اراضی کی ملکیت کے ثبوت پیش نہ کر سکا۔جس پر عدالت نے سولہ سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شہری کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا نے کا حکم دیتے ہوئے زمین اصل مالک کے حوالے کرنے کی ہدائت کر دی۔