طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں شامل کیا جائے‘رانا ثنا ء اللہ

بدھ 16 جولائی 2014 17:59

طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر قائم جوائنٹ انوسٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ بھی سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر قائم جوائنٹانوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں شامل کیا جائے‘لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہمارے فون کا ریکارڈ جے آئی ٹی حاصل کر سکتی ہے تو طاہرالقادری کے فون کا ریکارڈ کیوں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کارکنوں کو " مارو یا مر جاوٴ " کے احکامات دئیے اور انہیں اشتعال دلایا۔انہوں نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو سے کارکنوں کے جذبات کو بھڑکایا۔ انہوں نے کہا کہ مرضی کے مطابق بیان آنے پر طاہر القادری جے آئی ٹی کو مان لیتے ہیں۔ مرضی کے خلاف چیزیں آئیں تو طاہر القادری جے آئی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :