پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کوجولائی کی تنخواہ عید سے پہلے دینے کا اعلان

بدھ 16 جولائی 2014 18:01

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کوجولائی کی تنخواہ عید سے پہلے دینے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کوجولائی کی تنخواہ عید سے پہلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنخواہ23جولائی کو جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ پنجاب کے اسپیشل سیکریٹری احمد رضاکی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کوپیشگی تنخواہ 23جولائی کو جاری کر دی جائے گی۔یہ کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ دس فیصد اضافہ بھی جولائی کی تنخواہ میں شامل کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادی ہے۔

متعلقہ عنوان :