سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے میں بے قاعدگی کے مرتکب بینکوں کے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانوں کا اعلا ن

بدھ 16 جولائی 2014 18:30

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے میں بے قاعدگی کے مرتکب بینکوں کے ..

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے میں بے قاعدگی کے مرتکب بینکوں کے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانوں کا اعلا ن کیاہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی یا صارفین کی شکایات پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور ریجنل آفس کے ذرائع کے مطابق بینک نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی ہے جبکہ نئے نوٹ سٹاک ختم ہونے یا عید سے قبل آخری ورکنگ ڈے تک فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھانے اوراس کی کاپی فراہم کرنے پر تمام منظور شدہ شیڈول بینکوں کی برانچز میں آنیوالے کھاتہ داران اور دیگر شہریوں کو صرف ایک مرتبہ 10اور 20روپے والے کرنسی نوٹو ں کا ایک ایک پیکٹ فراہم کیاجائیگا۔