وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملا قا ت

بدھ 16 جولائی 2014 18:56

وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملا قا ت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے کوشاں ہے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ملکی داخلی اور سکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ملکی اداروں اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سلامتی کے امور، آپریشن ضرب غضب ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ملکی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی اور ملک بھر میں سکیورٹی کے معاملات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر کیا جائے ۔قومی اداروں اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

متعلقہ عنوان :