لوڈ شیڈنگ ،بڑی صنعتیں بند ہونے کے خدشے کا اظہار

بدھ 16 جولائی 2014 19:48

لوڈ شیڈنگ ،بڑی صنعتیں بند ہونے کے خدشے کا اظہار

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) پاکستان اسٹیل ری رولنگ ملزایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا توجلد ہی بڑی صنعتوں کی بندش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔پاکستان اسٹیل ری رولنگ ملزایسوسی ایشن کے مطابق بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث،پنجاب کی صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

قومی خزانے کو بھاری ریوینیو دینے والی صنعتوں کی بقا،حکومت کی زمہ داری ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت پرویز نے کہا کہ اسٹیل ری رولنگ انڈسٹری توانائی بحران سے تباہی کے قریب تھی کہ، حکومت نے بھاری ٹیکس عائد کرکے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسٹیل ری رولنگ انڈسٹریز کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بناتے ہوئے متعلقہ صنعتوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔