صوبے کو اس کا بجلی کا جائز حق نہ ملا تو مجبوراً پنجاب کی بجلی بند کردیں گے،پرویزخٹک
بدھ 16 جولائی 2014 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر صوبے کو اس کا بجلی کا جائز حق نہ ملا تو مجبوراً پنجاب کی بجلی بند کردیں گے وہ پشاور میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاجی جلوس کے اختتام پر واپڈا ہاؤس پشاور کے سامنے عوامی دھرنے سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تاجربرادری کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کی بلا روک ٹوک فراہمی ہمارا حق ہے جو ہمیں نہیں مل رہی ہمارا صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی، گیس اور تیل پیدا کررہا ہے لیکن ہمیں نہ تو بجلی ملتی ہے نہ ہی گیس دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواسالانہ 3ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور صوبے کی ضرورت صرف 2ہزار 400 میگا واٹ ہے اس طرح ہم اپنی ضرورت سے 900 میگا واٹ بجلی زیادہ پیدا کرتے ہیں کوٹے کے تحت صوبے کو 2ہزار میگا واٹ بجلی ملنی چاہیئے لیکن ہمیں صرف 13سو میگا واٹ مل رہی ہے خیبر پختونخوا 4 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کرکے مرکز کو دے رہا ہے لیکن مرکز ہم پر یہی بجلی 16 سے 18 روپے فی یونٹ فروخت کردیتا ہے پرویزخٹک نے کہا کہ اگر واپڈا نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو صوبائی حکومت ان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لے گی صوبائی حکومت کا کام سسٹم کو اپ گریڈ کرنا نہیں یہ ذمہ داری وفاق کی ہے اگرایک ہفتے کے اندر اندر 5 زیر تعمیر گرڈ اسٹیشنز کے لئے 3 ارب روپے منظور نہ کئے تو نتائج کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی اگر پنجاب ہماری گندم بند کرسکتا ہے تو ہم اس کی بجلی بھی بند کرسکتے ہیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہمارا موجود ہ احتجاج علامتی ہے اسلئے وفاق اس کا فوری نوٹس لیکر ہمارے مسائل کا ازالہ کرے اور لوڈ شیڈنگ کے علاوہ ہمارے پن بجلی بقایا جات کی ادائیگی اکرے نیز کوئلے اور شمسی توانائی سے مہنگی بجلی بنانے اور قوم کا پیسہ ان پر لٹانے کی بجائے خیبرپختونخوا میں سستی بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے انہوں نے کہا کہ وفاق نے ایک ہفتے کے اندر ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرا تو ہم اضلاع کی سطح پر احتجاجی مارچ اور دھرنے بھی شروع کریں گے جو ظالم وفاقی حکومت سے نجات تک جاری رہیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.