کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ،اوپن مارکیٹ میں پاکستان روپیہ ڈٹ گیا

بدھ 16 جولائی 2014 20:55

کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ،اوپن مارکیٹ میں پاکستان روپیہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستان روپیہ ڈٹ گیاجس کے باعث ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھارہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 2 پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.77 روپے سے کم ہوکر98.75 روپے اور قیمت فروخت98.87 روپے سے کم ہوکر98.85 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 98.75 روپے اور قیمت فروخت 98.95 روپے پر برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 134 روپے سے کم ہوکر133.20 روپے اور قیمت فروخت 134.25 روپے سے کم ہوکر 133.45 روپے ہوگئی اسی طرح 40 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 169 روپے سے کم ہوکر168.60 روپے اور قیمت فروخت 169.25 روپے سے کم ہوکر168.85 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے اور 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.10 روپے سے کم ہوکر27.00 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.45 روپے سے کم ہوکر26.40 روپے ہوگئی ۔#

متعلقہ عنوان :