اسرائیلی حملوں میں بے گناہ لو گوں کی شہا دت کے خلاف سکھر کی وکلاء برارری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 16 جولائی 2014 22:04

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) فلسطین میں ا سرائیلی حملوں میں بے گناہ لو گوں کی شہا دت کے خلاف سکھر کی وکلاء برارری کی جانب سیشن کو رٹ سکھر کے احا طے میں قربان کلوڑ و دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے با زی کی گئی اس مو قع پر رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں بے گناہ بچوں سمیت سیکڑوں افراد کی شہا دت قابل مذمت ہے اسرائیل کی اس جا رحیت پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے سب سے بڑے علمبردار امریکہ کی خا موشی افسوسناک ہے اگر یہی کام کو ئی اسلا می ملک کرتا تو سب سے زیا دہ امریکہ شور مچاتا مگر اب اس کی خا مو شی طاہر کرتی ہے کہ بے گنا ہ لو گوں کی ہلا کت میں امریکہ بھی ملوث ہے انہوں نے پا کستان کی حکو مت اور اسلامی ممالک کے سربراہ سے یو این او میں اسرائیلی جا رحیت کے خلاف آواز بلند کر نے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :