Live Updates

نادرا نے خفیہ سیل بارے عمران خان کا دعویٰ مسترد کر دیا ، کامیٹس کی عمارت کی دو منزلیں انتخابی فہرستوں کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے کرائے پر حاصل کی گئیں ہیں،فہرستوں کی تیاری کے لیے الیکشن کمیشن سے ایک معاہدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد جاری ہے،، ترجمان نادرا

بدھ 16 جولائی 2014 22:06

نادرا نے خفیہ سیل بارے عمران خان کا دعویٰ مسترد کر دیا ، کامیٹس کی عمارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) نادرا نے اسلام آباد میں کامیٹس کی عمارت کے تہہ خانے میں ایک خفیہ سیل چلانے بارے عمران خان کے ا دعوے کو مستردکردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اتھارٹی نے 2011ء میں انتخابی فہرستوں کو ڈیجیٹل بنانے اورانھیں کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک معاہدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے نادرا نے کامیٹس کی عمارت کی دو منزلیں کرائے پر حاصل کیں اس کے بعد نادرا نے 2013 کے عام انتخابات میں استعمال کیلئے صرف انتخابی فہرستوں کی چھپائی کاکنٹریکٹ ایک نجی کمپنی NIFT کو دے دیا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام نادرا نے نہیں بلکہ NIFT نے کیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام پاک فوج کے زیرنگرانی پرنٹنگ پریس آف پاکستان کو دے دیا۔نادرا یا NIFT کو ووٹ چھاپنے کاکام کبھی نہیں دیاگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات